ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا لاہورمیں شاندار آغاز

ٹیکنو موبائل کی جانب سے کراچی کے بعدلاہور میں بھی شاندار کرکٹ چیلنج کا بھرپور آغاز

جمعرات فروری 18:30

ٹیکنو کرکٹ چیلنج کا لاہورمیں شاندار آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2020ء) ٹیکنو موبائل کی جانب سے کراچی کے بعدلاہور میں بھی شاندار کرکٹ چیلنج کا بھرپور آغاز ۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے لاہور کی سپیرئیر یونیورسٹی میں کرکٹ کا دلچسپ میدان سجایا گیا ۔ اس شاندارسرگرمی کومقبول اور تجربہ کار کرکٹ سٹار عبدالرزاق کی شمولیت نے سٹووڈنٹس کے لئے اور بھی دلچسپ بنا دیا۔

ٹیکنو کے جنرل مینیجر کریک ما کا کہنا ہے کہ،ٹیکنو ہمیشہ سے ایسی کیمپین متعارف کرانے کا خواہشمند رہا ہے، جو ہمارے صارفین کے لئے کچھ نیا اور دلچسپ لائے ۔

ٹیکنو کرکٹ چیلنج کوصارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ ہم آگے بھی اپنے صارفین کے لئے معیاری اور لطف اندوز کیمپین متعارف کراتے رہیں گے۔

کرکٹ سو پر سٹار عبدالرزاق کی موجودگی میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کے کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق نے طلبہ کے اندر کرکٹ سیکھنے اور کھیلنے کے جذبے کو ابھارا۔ اورسٹوڈنٹس کو ٹپس بھی دیں۔ اس کے علاوہ طلبہ نے "Hit Your Aim" , "60 Second Challange" اور "Dart Game" میں بھی خوب دلچسپی لی ۔ اور ٹیکنو موبائل کی جانب سے بیشمار تحائف بھی حاصل کئے۔
ٹیکنو موبائل کی اس کاوش کو یونیورسٹی انتظامیہ ، طلبہ اور کرکٹ سٹار کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ اوراب اس کرکٹ چیلنج کا اگلا میدان اسلام آبادمیں سجایا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

پشاور زلمی کی جانب سے زلمی فینز کے لیے زبردست آفر

پشاور زلمی کی جانب سے زلمی فینز کے لیے زبردست آفر

پشاور زلمی کی جانب سے زلمی فینز کے لیے زبردست آفرمتعارف کر ا دی گئی۔فینز دو ہزار کے پیکج میں وی آئی پی میچ ٹکٹ ، ڈائیو ریٹرن ٹکٹ ، زلمی شرٹ اور میکڈونلڈز میل حاصل کرسکیں گے ۔راولپنڈی میں جمعہ کو ہونیوالے پشاور زلمی اور لاہور قلندز کے میچ کے لیے زلمی ... مزید

وقت اشاعت : 13/02/2020 - 18:30:12

Your Thoughts and Comments