انڈر 13کرکٹ ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائلز ‘ ہفتہ کو پرسوں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہوںگے

جمعہ 14 فروری 2020 12:24

انڈر 13کرکٹ ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائلز ‘ ہفتہ کو پرسوں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہوںگے
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) انڈر 13کرکٹ ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائلز ‘مورخہ 15 فروری بروز ہفتہ بوقت دوپہر ایک بجے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہونگے‘ ٹرائلز میں یکم ستمبر2008کے بعد پیدا ہونے والے انڈر13کرکٹرز حصہ لینے کے اہل ہونگے، ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی اپنا تعلیمی برتھ سرٹیفکیٹ، نادرا ’’ب ‘‘فارم اور والد کے شناختی کارڈکی کاپی اپنے ہمراہ لائیں، ٹیموں کی سلیکشن کیلئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز پر مشتمل 3رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، مزید معلومات کیلئے سید شاکر علی، شکیل کے کے اور آغاشاہد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 12:24:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :