ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ مرحلہ کل سے شروع ہوگا،

پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ پرسوں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی

جمعہ فروری 12:29

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ مرحلہ کل سے شروع ..
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا، ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ (آج) جمعہ کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ 16 فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے درمیان، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جبکہ چوتھا میچ روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وارم اپ مرحلے میں 18 فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

آسٹریلوی صحافی کا بھارت کو کرارا جواب

آسٹریلوی صحافی کا بھارت کو کرارا جواب

:  آسٹریلوی صحافی کا بھارت کو کرارا جواب، پی ایس ایل فائیو کے میچ میں 1992 کے ورلڈ کپ کی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شرٹ میں ملبوس، یہ سچن کون ہے، ڈینس ڈوز کا سوال، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے آسٹریلیا کے صحافی ڈینس ڈوز نے ... مزید

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 12:29:06

Your Thoughts and Comments