اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے برازیل میں شروع ہوگا

جمعہ 14 فروری 2020 13:26

اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے برازیل میں شروع ہوگا
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اے ٹی پی ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ساتواں ایڈیشن 17 فروری سے برازیل میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ اے ٹی پی 500 سیریز کا حصہ ہوگا جو کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں سربین کھلاڑی لاسلو ڈیری مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالز میریرا اور انکے چلی کے جوڑی دار نکولس جیری ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ 17 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:26:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :