کم کلسٹرز کی 17 فروری سے دبئی میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں شرکت کریں گی

جمعہ فروری 13:26

کم کلسٹرز کی 17 فروری سے دبئی میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) بیلجیئم کی سابق نامور ٹینس سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک کم کلسٹرز 17 فروری کو دبئی میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں شرکت کریں گی، کلسٹرز دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس میں ایکشن میں نظر آئیں گی، انہوں نے گزشتہ سال بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا اور اب وہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں باضابطہ طور پر ایکشن میں نظر آئیں گی۔

کم کلسٹر 17 فروری سے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے اس ایونٹ کی وائلڈ کارڈ انٹری کو قبول کیا ہے۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم دو برس بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور تین مزید گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

2012ء میں انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن اب 8 برس بعد انہوں نے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کلسٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کو ماں بننے کے بعد بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے، اس عمر میں میرے لئے بلاشبہ یہ ایک بڑا چیلنج ہو گا تاہم میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے خوب محنت کروں گی۔ واضح رہے کہ کلسٹرز کو 4 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے علاوہ 41 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Top Performers of PSL to Watch: Waqar Younis
After all Sri Lanka and Bangladesh, all PSL matches are great to be in Pakistan: ..

پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز نظر میں ہونگے: وقار یونس

سابق کپتان وقاریونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تمام نوجوانوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں، ہر بولراور بیٹسمین پر خصوصی نظر ہوگی۔وقاریونس کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بنگلادیش کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچزکا پاکستان میں ہونا ... مزید

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:26:32

Your Thoughts and Comments