پی جی اے جینیس انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ، ٹائیگر ووڈ کی شاندار شرکت

جمعہ 14 فروری 2020 13:41

پی جی اے جینیس انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ، ٹائیگر ووڈ کی شاندار شرکت
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) امریکہ کے شہرہ آفاق گالف کے کھلاڑی ٹائیگر ووڈ نے جینیس انویٹیشنل میں 83 ویں امریکی پی جی اے ٹور ٹائٹل کا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے جمعرات کو ایک مقابلے میں شرکت کی جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مغری ساحل پر ریویریا کنٹری کلب میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اور سیم سیڈ کے 82 پی جی اے ٹور ٹائٹل کا مشترکہ ریکارڈ توڑنے کے لئے بہترین کھیل پیش کیا۔

انہوں نے پہلی بار اپنی ٹی شاٹ کو بیلٹ کیا اور پن کو ہٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 24 فٹ 8 انچ کے ہدف تک رسائی سے لاس اینجلس لیکرز کے عظیم کوبے برائنٹ کی یاد تازہ ہوگئی جو 26 جنوری کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ پندرہ بارکے چیمپئن ووڈ نے اسے اپنی حیرت انگیز کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ٹورنامنٹ کے میزبان کی حیثیت سے اس ہفتے پریکٹس کے لئے بہت کم وقت ملا لیکن اس کے باوجود میں نے فرنٹ نو کی عمدہ شروعات کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گالف کورس میں مزید کامیابیوں کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ ایلڈرک ٹونٹ ٹائیگر امریکہ کے مشہور گالفر ہیں جو ووڈ پی جی اے ٹور جیتنے میں پہلے جبکہ مردوں کی بڑی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ بھی انہوں نے متعدد گالف ریکارڈ بھی قائم کئے۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں جاپان میں منعقدہ زوزو چیمپئن شپ میں سنیڈ کا کامیاب مقابلہ کیا اور ٹورے پائنز میں نویں نمبر پر براجمان ہوئے ، حالیہ کامیابی سے لیڈر بورڈ پر ان کے سکور مزید نمایاں ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:41:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :