دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا

جمعہ فروری 13:54

دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے متحدہ عرب امارات کے مشہور شہر دبئی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلے ہونگے۔ خواتین کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 فروری جبکہ مردوں کا ایونٹ 24 سے 29 فروری تک کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

دونوں ایونٹس متحدہ عرب امارات کے دبئی میں ایوی ایشن کلب ٹینس سنٹر میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سوئس ٹینس سٹار بلیندا بنکک ویمنزسنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا اور انکے تائیوان کی جوڑی دار ہیش سو وائی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔

17 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 6 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ مردوں کا ٹورنامنٹ 24 سے 29 فروری تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کے لئے 27 لاکھ اور 94 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ ویمنز ایونٹ کے لئے 25 لاکھ 29 ہزار کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:54:28

Your Thoughts and Comments