اردو پوائنٹ ملتان سلطانز کا آفیشل پارٹنر بن گیا

خواہش ہے کہ اردو پوائنٹ کے ساتھ طویل عرصے کی پارٹنر شپ رکھیں:علی ترین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2020 14:49

اردو پوائنٹ ملتان سلطانز کا آفیشل پارٹنر بن گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں مقبول اور جنوب کی پہچان ملتان سلطانز نے اردو پوائنٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کہتے ہیں کہ اردو پوائنٹ کے ساتھ طویل المدت پارٹنر شپ کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار، جنوبی پنجاب کی پہچان اور پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز ملتان سلطانز اور اردو پوائنٹ کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی اردو ویب سائٹ اردو پوائنٹ پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی آفیشل پارٹنر ہوگی۔
علی ترین نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن میں ٹیم جہیز میں ملی تھی تاہم اس سال ہمارے کوچز نے بہتر ٹیم بنائی ہے، جنوبی پنجاب کو مایوس نہیں کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ اردو پوائنٹ کے ساتھ طویل عرصے کی پارٹنر شپ رکھیں۔

(جاری ہے)

علی ترین کا مزید کہنا تھا کہ کل سے ملتان سلطانز کا کیمپ لگے گا جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے مکمل طور پر پاکستان میں شروع ہوگا اور لیگ کے میچز راولپنڈی،ملتان،کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل 5 کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا-                                                                                                
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 14:49:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :