اعصام الحق قریشی نیو یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 14 فروری 2020 16:27

اعصام الحق قریشی نیو یارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کل ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے رومین جیبوی اور انکے ڈنمارک کے جوڑی دار فریڈریک نیلسن سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 16:27:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :