سٹیو جانسن اور ریلی اوپلکا نیویارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 14 فروری 2020 16:27

سٹیو جانسن اور ریلی اوپلکا نیویارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سٹیو جانسن اور ریلی اوپلکا پر مشتمل امریکی جوڑی اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کے دیوج شیرن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار ارٹم سٹیک کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ فور رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سٹیو جانسن اور ریلی اوپلکا پر مشتمل امریکی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بھارت کے دیوج شیرن اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار ارٹم سٹیک کوسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 16:27:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :