سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان مارچ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

جمعہ فروری 16:43

سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سری لنکا آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ یہ انگلینڈ کا رواں سال سری لنکا کا پہلا دورہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس سی بی) کے اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل دو ٹور میچ کھیلے گی جن میں سے ایک تین روزہ اور ایک چار روزہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 مارچ تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 مارچ تک کولمبو میں شیڈول ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 16:43:15

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments