ارجنٹائن اوپن ٹینس مینز ڈبلز، ہوراشیو اور گرانولرز کو سیمی فائنل کا پروانہ مل گیا

جمعہ 14 فروری 2020 17:25

ارجنٹائن اوپن ٹینس مینز ڈبلز، ہوراشیو اور گرانولرز کو سیمی فائنل کا پروانہ مل گیا
بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں فرنینڈو رومولی اور انکے ہم وطن جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو پر مشتمل برازیلین جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف فرنینڈو رومولی اور انکے ہم وطن جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو پر مشتمل برازیلین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا سیمی فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 17:25:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :