کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ کیلئے کارکردگی دکھائیں: عبد الرزاق

جمعہ 14 فروری 2020 22:02

کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ کیلئے کارکردگی دکھائیں: عبد الرزاق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہاہے کہ دعا ہے کہ پاکستان ٹیم نمبر ون بیٹنگ ٹیم بنے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ آئی سی سی کی رینکنگ کیلئے کارکردگی دکھائیں۔

(جاری ہے)

رائیونڈ روڈپر قائم ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق آل رائونڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی مستقبل میں اچھے نتائج دے گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے میچوں میں نوجوان کرکٹرز کو اتنی جلدی چانس دینے کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔اس موقع پر رزاق نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بڑی ٹیموں کے خلاف بھی بنگلا دیش جیسی کارکردگی دکھائے۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 22:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :