کبڈی ورلڈکپ کے اختتامی میچز کا گرینڈ میلہ لاہور میں سجے گا، کمشنر

جمعہ 14 فروری 2020 23:44

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ کے اختتامی میچز کا گرینڈ میلہ لاہور میں سجے گا، کبڈی ورلڈکپ 2020 انتظامات کو مزید جامع اور فول پروف بنایا جا رہا ہے۔کمشنر کی زیر صدارت کبڈی ورلڈ کپ2020 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی سی دانش افضال، ڈی آئی جی رائے بابر سعید، ڈی جی سپورٹس بورڈ عدنان ارشد، پولیس، سول ڈیفنس، سپورٹس بورڈ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، کبڈی ایسوسی ایشن، پروٹوکول، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ فائنل میچز کو دیکھنے کے لیے انٹر نیشنل کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو مرکزی کنٹرول رومز اور دو عارضی ہسپتال قائم ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ مختص راستوں کے علاوہ اسٹیڈیم کے اندر کسی کو بھی داخلہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اجلاس میں فائنل اور سیمی فائنل میچز کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ازسر نو چیک کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا کہ سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے روٹس کا سکیورٹی آڈٹ دوبارہ کرایا جائیگا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 23:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :