پشاور زلمی پہلا پریکٹس سیشن، ڈیرن سیمی اور شعیب ملک بہترین کارکردگی کے لیے پرامید

زلمی اسکواڈ پی ایس ایل سیزن فائیو میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ شعیب ملک پاکستان ان کے لیے دوسرا گھر جیسا اور پشاور زلمی ان کے لیے فیملی کی طرح ہے۔ ڈرین سیمی

جمعہ 14 فروری 2020 23:51

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پشاور زلمی نے بلند حوصلوں اور جیت کے عزم سے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد کے بعد پہلے زلمی کرکٹرز اسٹیڈیم کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور اس کے بعد تین گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پریکٹس سیشن سے پہلے ہیڈکوچ محمد اکرم نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور پھر پہلے سینئیر اور پھر جونئیر کرکٹرز نے بھی سیزن فائیو میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شعیب ملک نے کہا وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کے حوالے سے پرجوش ہیں اور زلمی اسکواڈ پی ایس ایل سیزن فائیو میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے تیار ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ڈیرن سیمی سے جہاں شائیقین پیار کرتے ہیں وہیں وہ بھی ڈیرن سیمی کو سراہتے ہیں اور زلمی اسکواڈ میں سینئیر اور نوجوان کرکٹرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پی ایس ایل سیزن فائیو کی تیاری کا آغاز کرنے والے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

پاکستان ان کے لیے دوسرے گھر جیسا اور پشاور زلمی ان کے لیے فیملی کی طرح ہے۔ سیمی نے کہاکہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا پاکستان میں مکمل انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ پاکستانی شائیقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرِیں گے۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 23:51:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :