دنیائے کرکٹ کو مکمل خیرباد کہہ دینے کی قیاس آرائیاں، شعیب ملک نے عین پی ایس ایل کے آغاز سے قبل اعلان کر دیا

ابھی فٹ ہوں اس لیے فی الحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ حتمی نہیں: سینئر آل راونڈر

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 فروری 2020 23:14

دنیائے کرکٹ کو مکمل خیرباد کہہ دینے کی قیاس آرائیاں، شعیب ملک نے عین پی ایس ایل کے آغاز سے قبل اعلان کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء) دنیائے کرکٹ کو مکمل خیرباد کہہ دینے کی قیاس آرائیاں، شعیب ملک نے عین پی ایس ایل کے آغاز سے قبل اعلان کر دیا، سینئر آل راونڈر کا کہنا ہے کہ ابھی فٹ ہوں اس لیے فی الحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ حتمی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ قومی ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک نے دنیائے کرکٹر کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے اب شعیب ملک نے خود وضاحت جاری کی ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کھیل کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس حوالے سے بھی ان کا اعلان حتمی فیصلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہیں، رنز بنا بھی رہے ہیں اور فیلڈنگ میں رنز روک بھی رہے ہی، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مرضی سے کرنا کھلاڑی کا حق ہے۔

پتانی کا شوق نہیں اور وہ اس بارے میں سوچ بھی نہیں رہے، ان کی توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے اور بطور کھلاڑی اپنی ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر کرنا ان کی خواہش ہے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ اور اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بدستور دستیاب ہیں۔ جبکہ رواں برس پاکستان سپر لیگ میں وہ ملتان سلطانز کی بجائے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ شعیب ملک کو گزشتہ برس کے ورلڈکپ کے قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پھر انہیں گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا تھا۔
              
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 23:14:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :