ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ (کل) کھیلا جائے گا

ہفتہ 15 فروری 2020 21:43

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ (کل) کھیلا جائے گا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ (کل) اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گی، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 21 فروری سے آسٹریلیا میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے دس ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ شامل ہے، قومی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ (آج) اتوار کو بھارت جبکہ دوسرا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 21:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :