شین واٹسن کو لینے کون سی شخصیات ائیرپورٹ پہنچی کہ وہ دیکھ کر یقین نہ کر پائے؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان سابق کینگرو آل رائونڈر کا استقبال کرنے ایئرپورٹ پہنچے، بلوچی پگڑی بھی پہنائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 فروری 2020 13:50

شین واٹسن کو لینے کون سی شخصیات ائیرپورٹ پہنچی کہ وہ دیکھ کر یقین نہ کر پائے؟
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2020ء ) سابق آسٹریلوی آل رائونڈرشین واٹسن کراچی میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹار کرکٹر شین واٹسن گذشتہ روز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو استقبال کرنے کیلیے فرنچائز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان موجود تھے، انھوں نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرکو جامنی رنگ کی روایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شین واٹسن اس استقبال پر انتہائی خوش نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ میں ایسے استقبال کی تو بالکل بھی توقع نہیں کر رہا تھا، بہت خوشی ہوئی ہے، آپ کا بہت بہت شکریہ۔
شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ اپنے پرستاروں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں، طویل سفر کی تھکاوٹ ختم ہوگئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کلر کی پرپل کیپ میری پہچان ہے۔

واضح رہے کہ 38 سالہ شین واٹسن پی ایس ایل کے تمام گزشتہ ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ بھی کیا اور گزشتہ سال کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں حصہ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم توین کردار ادا کیا۔                                                             
وقت اشاعت : 16/02/2020 - 13:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :