پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، کپتان بھارتی کبڈی ٹیم

ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ہم ضرور آنا چاہیں گے، نمی گوپال پوریا

اتوار 16 فروری 2020 18:15

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، کپتان بھارتی کبڈی ٹیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2020ء) بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شٴْرلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مقابلوں میں کھلاڑی اور شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہرش نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی تیاری مکمل ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے کہا کہ پاکستان آ کر ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور ہر ملک کی ٹیم کو یہاں آ کر ضرور کھیلنا چاہیے، ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ہم ضرور آنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فئانل میں پاکستان نے ایران اور بھارت نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 16/02/2020 - 18:15:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :