ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول ،ایڈونچر کے شوقین سیاح حسین وادی چترال پہنچ گئے

ٹورازم کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ چترال کے تعاون سے تین روزہ فیسٹیول میں مختلف سنو گیمز کے مقابلوں جاری ، اختتامی تقریب (آج )منعقد ہو گی

اتوار 16 فروری 2020 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2020ء) وادی چترال کے پرفضا مقام مدقلشت میں تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونیو الے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ، غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول سے محظوظ ہونے مدقلشت پہنچ گئی ، مقامی افراد کی جانب سے سیاحوں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا، فیسٹیول میں دوسرے روز آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ ، برف کے مجسمہ سازی کے مقابلے سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی شرکاء اور سیاحوں کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیاگیا، فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی جس میں مختلف سنو گیمز کے اختتامی مقابلے ، موسمیاتی تبدیلی اور صفائی آگاہی مہم ورکشاپ سمیت کرلنگ مقابلے منعقد کئے جائینگے ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی تعاون سے پہلی مرتبہ چترال کی خوبصورت وادی مدقلشت میں ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کا رنگارنگ میلہ جاری ہے ، تین روزہ ایونٹ میں مختلف سنو گیمز کے مقابلے جاری ہیں ،مداقلشت کے اس خوبصورت سیاحتی مقام پر پہلی بار سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ، تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی، کرلنگ مقابلوں سمیت ایکوٹورازم ورکشاپ، باربی کیو نائٹ ، موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی اور موسیقی نائٹ فیسٹیول کا حصہ ہے ، فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاح مدقلشت پہنچ کر سنو فیسٹیول میں مختلف کھیلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں ، فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد ہونگے ۔

وقت اشاعت : 16/02/2020 - 18:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :