انڈر21 گیمز ضلع چارسدہ میں انٹر تحصیل گیمز اختتام پذیر ہوگئے

اتوار 16 فروری 2020 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2020ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز ضلع چارسدہ میں انٹر تحصیل گیمز اختتام پذیر ہوگئیں‘اختتامی تقریب عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے ڈی سی چارسدہ حبیب الرحمان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اے سی تنگی عدنان جمیل ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، دوروزہ مقابلوں میں تحصیل تنگی ، تحصیل چارسدہ اور تحصیل شبقدر کے دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے چھ مختلف گیمز میں حصہ لیا جن میں فٹبال کے فائنل میں شبقدر نے چارسدہ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، بیڈمنٹن میں چارسدہ نے شبقدر کو تین صفر سے ہرایا، ایتھلیٹکس میں چارسدہ نے پہلی ، تنگی نے دوسری اور شبقدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، والی بال میں شبقدر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چارسدہ کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،رسہ کشی مقابلوں میں تحصیل تنگی نے چارسدہ کو دو صفر سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،کبڈی میں شبقدر نے تحصیل چارسدہ کو 34-25 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مجموعی طور پر انٹر تحصیل مقابلوں میں شبقدر نے تین گولڈ ، ایک سلور اور دو برائونز میڈلز جیت کراوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی تحصیل چارسدہ نے دو گولڈ چارسلور میڈلز جیت کر دوسری اور تنگی تحصیل نے ایک گولڈ اور چار برائونز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مقابلوں کا انعقاد عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں سینکڑوں کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شرکت کی ‘ا ‘ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد تحصیل کی سطح پر بہترین نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے‘اختتامی تقریب میں اے ڈی سی چارسدہ حبیب الرحمان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور مقابلوں کے انعقاد کو سراہا‘ان کاکہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی طرف سے انڈر21 گیمز بہترین اقدام ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی آگے جانے کے لئے راہیں ہموار ہوں گی۔
وقت اشاعت : 16/02/2020 - 18:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :