انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز ، پشاور ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز آج ہونگے ، انور کمال

اتوار 16 فروری 2020 18:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2020ء) انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ٹرائلز آج قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہونگی جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے دس مختلف گیمز کے اوپن ٹرائلز صبح نو بجے منعقد ہونگے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انورکمال برکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ انڈر21 گیمز کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پشاور مردوں کے ٹرائلز ہاکی ، ٹیبل ٹینس ، جوڈو ، کراٹے ، تائیکوانڈو، ریسلنگ ، باسکٹ بال ، جمناسٹک ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ میں منعقد ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں وہ کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں جن کی عمر 21 سال سے کم ہو ، ان ٹرائلز میں انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کیلئے پشاور ڈسٹرکٹ کی بہترین ٹیمیں بنائی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 16/02/2020 - 18:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :