پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری جنرل اور چیف آر گنائزر کی عالمی کپ جیتنے پر کبڈی ٹیم کو مبارکباد

پیر 17 فروری 2020 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سیکرٹری جنرل اور چیف آر گنائزر نے عالمی کپ جیتنے پر کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ جمعہ کو چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل عامر کیانی سمیت مرکزی قائدین نے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ کبڈی ٹیم نے عالمی کپ کے حتمی مقابلے میں بھارت کیخلاف عمدہ ترین کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ حتمی مقابلے میں بھارت کو شکست دیکر عالمی کپ اپنے نام کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہاکہ کبڈی کے عالمی کپ کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے، پاکستان کی جانب سے فائنل میں جیت نہایت مسرت انگیز ہے۔عہدیداروں نے عمدہ کھیل پیش کرنے اور عالمی کپ اپنے نام کرنے پر پاکستان کی کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دی ۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 16:00:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :