زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کل ٹور میچ سے کریگی، ٹیم دورہ کے دوران ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی

پیر 17 فروری 2020 16:07

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف کل منگل کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی، ٹیم دورہ کے دوران میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کریگی۔ ٹیم کے کپتان شان ولیمز اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف آج منگل کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 22 سے 26 فروری تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز یکم مارچ سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز سلہٹ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیمون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 9 مارچ کو جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے، زمبابوے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ریگس چکباوا ، کیون کاسوزا، ٹمیسن ماروما، پرنس مسواور، کرسٹوفر مپوفو، برائن مدنگینیما، کارل ممبا، ٹینوٹینڈا مٹومبوڈی، آئنسلے نڈلو، وکٹورنیاؤ ٹریپانو، چارلٹن سوشما شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 16:07:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :