پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیا

’ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟ پی ایس ایل اب آپکے پسندیدہ ترین پلیٹ فارم پرہے،ہمارا پیچ دیکھیں اور ہمیں اپنی ویڈیوز میں ٹیگ کریں: ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 فروری 2020 14:51

پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنا لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2020ء )  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں جس کی خاص بات تو یہ ہے کہ اس بار لیگ کے تمام تر میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔اب مداحوں کی پسندیدہ ترین ایپ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنا لیا۔ شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل ٹک ٹاک کے آفیشل اکائونٹ پر لیگ کے حوالے سے تمام تر ویڈیوز کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟ پی ایس ایل اب آپ کے پسندیدہ ترین پلیٹ فارم پر ہے، ہمارا پیچ دیکھیں اور ہمیں اپنی ویڈیوز میں ٹیگ کریں‘۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے اور اسی کے پیشِ نظر اب پاکستان سپر لیگ نے شائقینِ کرکٹ سے مزید جڑنے کے لیے ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی میں تقریباً ڈھائی کروڑ صارفین ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 14:51:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :