پشاور زلمی کاانتہائی منفرد اور پشتو ہپ ہاپ اینتھم برائے پی ایس ایل فائیو ریلیز کردیا گیا ،

اینتھم میں پشاور زلمی کے سپر اسٹار کرکٹرز کے علاوہ مہوش حیات اور حانیہ عامر جلوہ گر،اینتھم پختون کور بینڈ نے تیار کیا ہے

پیر 17 فروری 2020 15:08

پشاور زلمی کاانتہائی منفرد اور پشتو ہپ ہاپ اینتھم برائے پی ایس ایل فائیو ریلیز کردیا گیا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2020ء) انتظار کی گھڑیاں ختم ، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون پشاور زلمی نے ایچ بی ایل سیزن فائیو کے لیے آفیشل اینتھم ریلیز کردیا ۔

(جاری ہے)

پشتو ہپ ہاپ کے منفرد لیکن زلمی اور کرکٹ فینز کے جوش و جذبے کو بڑھادینے والے اینتھم میں جہاں پشاور زلمی اسٹار کرکٹرز ڈیرن سیمی، کامران اکمل , وہاب ریاض , حسن علی , محمد محسن شریک ہیں وہیں شوبز سپر اسٹارز مہوش حیات اور حانیہ عامر کی شاندار پرفارمنس نے شائیقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

Zalmi by Fortitude کے ٹائٹل یہ اینتھم نوجوان بینڈ پختون کور (Pakhtoon Core) نے تیار کیا۔ جس میں پشتو کی منفرد ہپ ہاپ ٹیون اور فینز کے دلوں کو گرما دینے والے بول اور انداز شامل ہیں ۔
اینتھم سنئیے اور انجوائے کیجیے

وقت اشاعت : 17/02/2020 - 15:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :