پاکستان سپر لیگ، نیا ناظم آباد کا کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

پیر 17 فروری 2020 17:34

پاکستان سپر لیگ، نیا ناظم آباد کا کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے پاکستان میں منعقد ہونے کی خوشی میں نیا ناظم آباد کے ادارے نے پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ نیا ناظم آباد میںمنعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر سعید غنی، مئیر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ کاروباری طبقے کی اعلیٰ شخصیات، بینکرز، کرکٹ کے کھلاڑیوں اور شائیقین نے بھی بھرپور حصّہ لیا۔ اس موقع پر کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور مالکان سلمان اقبال اور ندیم عُمر اور ایڈوائزر وسیم اکرم اور معین خان بھی موجود تھے۔ سلمان اقبال اور ندیم عُمر نے کرکٹ کی پاکستان میں واپسی پر انتہائی مُسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واپسی کو دوام بخشنے کے لیے مُسلسل کوشاں رہیں گے۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر معروف تاجر اور تقریب کے میزبان عارف حبیب نے دونوں ٹیموں کو مُخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک جوش و جذبہ کا کھیل ہے، پاکستانی قوم کو اس سے والہانہ پیار ہے اور وہ اس سے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگزکے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین مُسابقتی کھیل کے مُنتظر رہیں گے۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 17:34:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :