پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئیں

نیشنل اسٹیڈیم کے دو انکلوژرز فرسٹ کلاس انکلوژر نسیم غنی اور اقبال قاسم انکلوژر کی ٹکٹیں 1500 روپے میں دستیاب ہو گیں

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 20:32

پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئیں
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 17 فروری 2020) : پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کے دو انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی۔ ان میں فرسٹ کلاس انکلوژر نسیم غنی اور اقبال قاسم انکلوژر شامل ہیں جنکی ٹکٹیں 2500 روپے مالیت کی تھیں جو کہ اب 1500 روپے میں دستیاب ہو گیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی 2 بڑی لیگز میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا کہ وہ شروع سے پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ہیں، یہ دنیا کی 2 بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو ٹی ٹونٹی میں نمبر ون بنانے میں پی ایس ایل کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ 7 ماہ بعد ورلڈ ٹی ٹونٹی ہے اور جو کھلاڑی پی ایس ایل 5 میں پرفارم کرے گا، اس کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹکٹ مل سکتا ہے اور یہ موقع صرف پاکستانی ہی نہیں دیگر کھلاڑیوں کے پاس بھی ہے۔ کراچی کنگز کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 20:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :