اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے دھچکا، سب سے تگڑا غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگیا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیے جانے کے باعث جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل اسٹین 28 فروری سے قبل دستیاب نہیں ہوں گے

muhammad ali محمد علی پیر 17 فروری 2020 21:01

اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے دھچکا، سب سے تگڑا غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2020ء) پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل اسٹین کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کیے جانے کے باعث جنوبی افریقی فاسٹ باولر ڈیل اسٹین 28 فروری سے قبل دستیاب نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر ڈیل اسٹین، جو کہ پاکستان سپر لیگ کی 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں، وہ اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

36 سالہ ڈیل اسٹین نے انجری سے نجات کے بعد جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی ہے اور وہ گزشتہ روز ختم ہونے والی انگلینڈ کیخلاف سیریز کا حصہ تھے۔

انگلینڈ سے سیریز ختم ہونے کے فوری بعد جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کیخلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 28 فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مارچ میں بھارت کا دورہ بھی کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیل اسٹین کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، اسی باعث فاسٹ باولر 28 فروری سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 5 کے آغاز میں اب صرف چند روز باقی ہیں۔ ٹورنامںٹ کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس مرتبہ ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 21:01:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :