سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹس الیون اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹور میچ پرسوں کھیلا جائے گا،

مہمان ٹیم دورہ کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

منگل 18 فروری 2020 12:16

سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹس الیون اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹور میچ پرسوں کھیلا جائے گا،
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹس الیون اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹور میچ پرسوں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو پہلے ٹور میچ میں 2 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹور میچز کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔

سری لنکا کے خلاف دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فیبین ایلن، سنیل امبریس، ڈیرن براوو، روسٹن چیسی، شیلڈن کوٹریل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کیمو پاؤل، نیکولس پوران، رومین پائول، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 12:16:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :