جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا

منگل 18 فروری 2020 13:19

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 فروری کو وانڈیرس سٹیڈیم، جاہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی مینز ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورہ پر ہے ۔ مہمان ٹیم اپنے دورہ کے دوران پروٹیز کی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مہمان ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے جبکہ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی ٹیم کوئنٹن ڈی کک کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم 21 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی جو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹائون میں شیڈول ہے۔

اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 فروری کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 مارچ کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 13:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :