ملائیشیا اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 18 فروری 2020 13:19

ملائیشیا اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا
کوالالمپو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ملائیشیا اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو کنارا اکیڈمی اوول، کوالالمپور میں کھلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی ٹیم ان دنوں ملائیشیا میں موجود ہیں جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پانچوں میچز کنارا اکیڈمی اوول، کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 13:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :