جنوبی افریقہ اور انگلینڈ باہمی ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ، پروٹیز کھلاڑی بائولنگ کے شعبے میں چھائے رہے

منگل 18 فروری 2020 13:19

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ باہمی ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ، پروٹیز کھلاڑی بائولنگ کے شعبے میں چھائے رہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گی باہمی ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے، میزبان ٹیم کے کھلاڑی بائولنگ کے شعبے میں بازی لے گئے، بلے بازوں میں مہمان ٹیم کے کپتان آئن موگن سیریز میں سب سے زیادہ 136 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ بائولنگ میں لونگی نگیڈی نے 8 وکٹیں لیکر میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، سیریز میں انگلینڈ کے کھلاڑی بیٹنگ جبکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی بائولنگ کے شعبے میں چھائے رہے۔ بلے بازوں میں انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے تین میچوں کی تین اننگزوں میں 68.00 کی اوسط سے سب سے زیادہ 136 رنز بناکر سرفہرست رہے اس میں انکی ایک ناقابل شکست نصف سنچری شامل ہے۔

(جاری ہے)

پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کک 131 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے ہی ٹمبا باووما 123 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ دوسری جانب بائولنگ کے شعبے میں پروٹیز بائولر لونگی نگیڈی8 وکٹیں لیکر بازی لے گئے، میزبان ٹیم کے ہی فیلوکیو اور مہمان ٹیم کے ٹام کیرن بالترتیب 5، 5 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے بین سٹوکس، جارڈن اور ووڈ 4,4 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 13:19:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :