بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی ٹیم کو کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بننے پر مبارکباد

منگل 18 فروری 2020 16:35

بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی ٹیم کو کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بننے پر مبارکباد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی ژوب ڈویژن کے آرگنائزر سابق صوبائی وزیر سردار در محمد ناصر نے قومی ٹیم کوکبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبڈی ورلڈ کپ کا پر امن انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان ہر لحاظ سے محفوظ، پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار در محمد ناصر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بننے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اب دیگر کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے بھی بہت جلد پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

وقت اشاعت : 18/02/2020 - 16:35:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :