ڈبلیو جی سی میکسیکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 18 فروری 2020 16:48

ڈبلیو جی سی میکسیکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) 21 واں ڈبلیو جی سی میکسیکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے میکسیکو کے شہر نیکالپن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں امریکی گالفر ڈسٹن ہنٹر جانسن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک کروڑ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 20 فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 16:48:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :