ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، وارم اپ میچز میں سری لنکا اور بھارت کی کامیابی

منگل 18 فروری 2020 16:48

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، وارم اپ میچز میں سری لنکا اور بھارت کی کامیابی
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو اور بھارت نے ویسٹ انڈین ویمنز کو شکست دے دی، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ویمن نے انگلینڈ ویمن کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرایا، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے، سری وردھنے نے چار، جیانجانی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف بآسانی 12.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ برسبین میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں بھارت ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 16:48:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :