تجمل اینڈ دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ

آذربائیجان، پاکستان اور جاپان کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 18 فروری 2020 18:59

تجمل اینڈ دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) تجمل اینڈ دلاور عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں آذربائیجان، پاکستان اور جاپان کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگل مین ڈرا کے دوسرے رائونڈ مقابلوں کے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ہکتن گریو نے چائنیز تائیپے کے چنگ تنگ کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔

پاکستان کے محمد شعیب نے روس کے لوستین بلیا کو 6-3 اور 6-0 سے مات دی۔ پاکستان کے ہی سبحان بن سالک نے اٹلی کے ماٹیو کویٹو کو 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ جاپان کے سوتااومورا نے ترکمانستان کے برتان دوران کو 3-6، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرلز سنگلز مین ڈرا کے پہلے رائونڈ مقابلوں میں آئرلینڈ کی درسا چرغئی نے ترکمانستان کی لیلا نیلوفر الماس کو 6-3، 3-6 اور 6-4، ہانگ کی ہنا کالی شین نے قزاخستان کی عاصمہ کو 6-3 اور 6-4، امریکہ کی آمنہ نے کوریا کی جیونگمین کو 6-2 اور 6-2، ترکمانستان کی بلیئر گن لوسن نے نیپال کی ابیلیشیا بستا کو 6-1 اور 6-3، قزاخستان کی زینسایہ خت زان نے تنگ چن کی ایمل سماری کو 7-5، 2-6 اور 6-3، پاکستان کی زوہا عاصم نے ماسکو کی سائی ڈنگ کو 6-4، 2-6 اور 6-3، ترکمانستان کی مینا نے کوریا کی جون سیلی کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ چین کی کی رن نے سری لنکا کی نییارا کے خلاف واک اوور حاصل کرکے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

اسی طرح بوائز ڈبل کے پہلے رائونڈ مقابلوں میں بھی متعدد کھلاڑیوں نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 18:59:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :