اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22 فروری سے شروع ہوگا

منگل 18 فروری 2020 23:22

سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 22 واں ایڈیشن 22 فروری سے چلی کے دارلحکومت سانتیاگو میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور 250 سیریز کا حصہ ہوگا جو کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے ۔ اے ٹی پی ایونٹ میں اٹلی کے کھلاڑی فابیو فوگنینی مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں آسٹریا کے اولیور ماراچ اور انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ 22 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد یکم مارچکو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 23:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :