پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی

ڈیرن سیمی اور کارلوس بریتھ ویٹ شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے

منگل 18 فروری 2020 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل کراچی میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین منگل کو یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ سے قبل زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اور کارلوس بریتھ ویٹ شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

گرائونڈ میں ڈیرن سیمی، ڈیرن سیمی کے نعرے لگتے رہے جبکہ ڈیرن سیمی نے نوجوان فینز کو آٹوگراف دئیے اور ان کے ساتھ سلیفیز بنائیں۔ کارلوس بریتھ ویٹ کے دیوانوں نے بھی خوب سیلفیز بنائیں۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 23:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :