ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ باولر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے

اوشان تھومس کی گاڑی جمیکا کی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی، کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں

muhammad ali محمد علی بدھ 19 فروری 2020 00:18

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ باولر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ باولر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے، اوشان تھومس کی گاڑی جمیکا کی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی، کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ویسٹ انڈین فاسٹ باولر اوشان تھومس کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اوشان تھومس کی گاڑی کو ویسٹ انڈیز کی ایک شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اوشان تھومس کو حادثہ پیش آنے کے حوالے سے آئی سی سی ٹوئٹر اکاونٹ پر تصدیق کی گئی ہے:

بتایا گیا ہے کہ اوشان تھومس کی گاڑی کو جمیکا کی ایک شاہراہ پر حادثہ پیش آیا، ان کی گاڑی قلابازیں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔ اس حادثے میں اوشان تھومس شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں جب جائے وقوعہ پر پہنچیں تو اوشان تھومس گاڑی کے اندر زخمی حالت میں بے ہوش پڑے تھے، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین فاسٹ باولر کی حالت زیادہ خطرناک نہیں ہے جبکہ ان کا علاج بھی جاری ہے۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 00:18:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :