پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آخری وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا،

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز پرسوں سے ہوگا

بدھ 19 فروری 2020 12:09

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آخری وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا،
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دسواں اور آخری وارم اپ میچ (آج) جمعرات کو برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز (کل) سے ہوگا۔ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمن ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ جو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جانا تھا وہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا اور میگا ایونٹ سے قبال وارم اپ مرحلے کا آخری میچ (آج) جمعرات کو بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کے خلاف برسبین کے مقام پر کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ ختم ہونے کو ہے جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے گئے ۔ وارم اپ مرحلے کا آخری میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی خواتین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف برسبین کے مقام پر پنجہ آزمائی کرئے گی۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 12:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :