جس طرح میڈیانے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران ہماری کوریج کی اور ہمیں خوب پروموٹ کیا اس سے ہماری ٹیم کا بہت بلند ہوگیا ‘شافع حسین

ْہم نے آٹھ بین الاقوامی ٹیموں کو شکست فاش دی لیکن میں ذاتی حیثیت میں سمجھتاہوں کہ جیت کی اصل وجہ ہماری محنت کے ساتھ ساتھ قوم کی دعائیں ہیں جس کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے ہیں ‘صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 فروری 2020 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ جس طرح میڈیانے ٹورنامنٹ کے دوران ہماری کوریج کی اور ہمیں خوب پروموٹ کیا اس سے ہماری ٹیم کا بہت بلند ہوگیا اور ہم نے بھارتی سورمائوں سمیت تمام مدمقابل آٹھ بین الاقوامی ٹیموں کو شکست فاش دی لیکن میں ذاتی حیثیت میں سمجھتاہوں کہ جیت کی اصل وجہ ہماری محنت کے ساتھ ساتھ قوم کی دعائیں ہیں جس کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے ورلڈ کپ کبڈی کی پاکستانی فاتح ٹیم کے اعزازمیںاستقبالیہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کبڈی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں منعقد ہونا اور اس میں بھارت سمیت آٹھ ممالک کی ٹیموں کا شرکت کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے تمام دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج گیاہے اوریہ بات ملک کے تمام کھیلوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی اور جلد دنیاایک مرتبہ پھر پاکستان میں آکر خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے بلاجھجک آئے گی ۔

(جاری ہے)

کبڈی فیڈریشن اور پنجاب سپورٹس بورڈ اور صوبائی وزیر کھیل نے دن رات محنت کی ،ایونٹ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ دو ماہ کا کیمپ لگایا گیا کسی کی سفارش نہیں مانی تمام کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا،تمام ملک کی ٹیمیں خیروعافیت سے واپس لوٹیں جس کا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا سرورنے کہاکہ سب دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،ٹورنامنٹ سے ہمارے ٹیلنٹ کا دنیا کو اندازہ ہوا،ورلڈکپ سے دنیا کو بتایا کہ پاکستان بڑے سے بڑا ایونٹ کرا سکتا ہے۔

ورلڈکپ پاکستان کبڈی فیڈریشن، سپورٹس بورڈ پنجاب کی کوششوں سے کامیاب ہوا۔انہوںنے کہاکہ تمام ممالک کی ٹیموں کا شکریہ جو پاکستان آئے،کبڈی فیڈریشن اتنا بڑا ایونٹ اکیلے نہیں کرسکتی تھی۔پنجاب حکومت کی سپورٹ سے یہ سب ممکن ہوا،اس سے پہلے کھلاڑیوں کے تمام اخراجات فیڈریشن نے ہی برداشت کیے۔صدر ارشد انصاری نے اس موقع پرکہاکہ وہ خود کبڈی کا فائنل میچ دیکھنے گئے اور جس طرح پنجاب سٹیڈیم کھچاکچھ بھراہواتھا اگر یہ فائنل میچ اس سے بھی بڑے سٹیڈیم میں منعقد ہوتاتو وہ بھی اس طرح فل ہوجاتا اور میں سمجھتاہوں کہ اس میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی انتھک محنت اور قوم کی دعائیں شامل ہیں اور میں تمام پریس کلب کی جانب سے حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو اعلی سرکاری اعزازات کے ساتھ ساتھ روایت کے مطابق گھر وں جیسی سہولت بھی فراہم کرے۔

تقریب کے اختتام پر کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور میڈلز دیئے گئے۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 21:43:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :