کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی

میڈیکل پینل کی نسیم کو ابتدائی دو میچز نہ کھلانے کی ہدایت ، ٹیم مینجمنٹ نسیم شاہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل کریگی

بدھ 19 فروری 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی، میڈیکل پینل نے نسیم کو ابتدائی دو میچز نہ کھلانے کی ہدایت کی ہے، ٹیم مینجمنٹ نسیم شاہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلا میچ کھیلیں گے یا نہیں، فی الحال ٹیم مینجمنٹ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پی سی بی میڈیکل پینل نے گلیڈی ایٹرز کو ہدایت کی کہ نسیم شاہ کو ابتدائی دو میچز نہ کھیلائے جائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے قبل کریں گے۔واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ برس بھی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 23:48:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :