پاکستان کی چار رکنی ریسلنگ ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل ) بھارت روانہ ہوگی

بدھ 19 فروری 2020 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان کی چار رکنی ریسلنگ ٹیم کل بروز ( جمعرات ) کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر نئی دہلی میں21فروری سے شیڈول ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے فری اسٹائل ایونٹ میں محمد بلال ستاون کلوگرام، طیب رضا ستانوے اور زمان انور ایک سوپچیس کیجی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید کوچ کی حیثیت سے بھارت جارہے ہیں۔ یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ کی مداخلت پر بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے دیئے ہیں۔ ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایران،جاپان،کوریا، قازقستان، ازبکستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 23:48:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :