پاکستان کی ریسلنگ ٹیم (کل)واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گی

جمعرات 20 فروری 2020 00:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان کی ریسلنگ ٹیم کل( بدھ) واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم نئی دہلی میں 21فروری سے شیڈول ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کے فری اسٹائل ایونٹ میں شریک کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد بلال 57کلوگرام، طیب رضا97 اور زمان انور 125کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ سہیل رشید بھی ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوں گے ۔ یونائٹیڈ ورلڈ ریسلنگ کی مداخلت پر بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کئے ہیں۔ ایشین ریسلنگ چمپئنشپ میں پاکستان،ایران، بھارت ،جاپان،کوریا، قازقستان، ازبکستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 00:13:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :