ثانیہ مرزا کا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سفر تمام

جمعرات 20 فروری 2020 10:15

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارشیا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

انکو ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی سائی سائی ژینگ اور انکی جہموریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے شکست دی۔

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی سائی سائی ژینگ اور انکی جہموریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی فرانسیسی جوڑی دار کیرولین گارشیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 10:15:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :