ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹیس ویمنز سنگلز، کیرولینا پالیسکوا اور گاربین موگوروزا کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 20 فروری 2020 10:15

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کیرولینا پالیسکووا اور ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں کیرولینا پالیسکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے مات دیکر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی، انہوں نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کو 7-5، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 10:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :