ْجنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (آج) کھیلا جائے گا

جمعرات 20 فروری 2020 14:15

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو دی وانڈیررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ کے مقام پر کھلا جائے گا۔ مہمان آسٹریلوی مینز ٹیم اپنے دورہ کے دوران پروٹیز کی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی کمان کوئنٹن ڈی کک کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹائون میں شیڈول ہے۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 فروری کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 مارچ کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 14:15:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :