تین رکنی قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئی

جمعرات 20 فروری 2020 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) تین رکنی قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے فری سٹائل ایونٹ میں شرکت کیلئے واہگ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئی۔ چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار نے بتایا کہ تین رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال 57 کلوگرام، طیب رضا 97 کلوگرام اور زمان انور 125 کلوگرام کے ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

سہیل رشید ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم 24 فروری کو واپس وطن پہنچے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 15:35:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :