ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز، ٹومی پال اور ٹیلر فریٹز نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

جمعرات 20 فروری 2020 15:50

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ٹومی پال اور ٹیلر فریٹز پر مشتمل امریکی جوڑی نے فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں کروشیا کے اینٹی پاویک اور انکے سربین جوڑی دار میومیر کیکمانوویک کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ٹومی پال اور ٹیلر فریٹز پر مشتمل میزبان جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر حریف کروشیا کے اینٹی پاویک اور انکے سربین جوڑی دار میومیر کیکمانوویک کو7-6(7-5) اور 7-5 سے شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 15:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :